visitors

free counters

Sunday 5 June 2011

مرزا قادیانی کے اور قادیانیوں کے کفر یہ عقائد

عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ میں نے کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں ۔ سو میں نے پہلے تو آسمان اور زمین کو اجمالی صورت میں پیدا کیا،پھر میں نے آسمانِ دنیا کو پیدا کیا ۔

(بحوالہ :کتاب البر یہ ص 78,79،آئینہ کمالات اسلام ص 565,564)


عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ خدا نے مجھ سے کہا ۔(اے مرزا )ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں گو یا آسمان سے خدا اُترے گا۔(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص 95)


عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ دانیال نبی اپنی کتاب میں میرا نا م میکائیل رکھا ہے اور عبرانی میں میکائیل کا لفظی معنیٰ "خدا کی مانند"کے ہیں ۔(بحوالہ :اربعین 3،صفحہ نمبر 31)


عقیدہ :قرآن مجید خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں ۔(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص 84)


عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ مجھے خدا نے کہا کہ (اے مرزا اگر میں تجھے پیدا نہ کرتا تو آسمانوں کو پیدا نہ کرتا ۔(بحوالہ :کتاب :حقیقۃ الوحی ص 99)


عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ مجھے اللہ نے وحی کی کہ ہم نے تجھ کو (اے مرزا )تمام دنیا پر رحمت کرنے کے لئے بھیجا ہے ۔(حقیقۃ الوحیص 82)


عقیدہ :مرزا لکھتا ہے کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوئیاں بھی غلط نکلیں اور مسیح ابنِ مریم پر دابۃالا رض اور یا جوج ما جوج کی حقیقت بھی ظاہر نہ ہوئی ۔(معاذاللہ )


عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ خدانے مجھ سے کہا آسمان سے کئی تخت (نبوت کے )اُترے پَرتیرا تخت سب سے اُوپر بچھا یا گیا ۔(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص89)


عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کے پرندوں کے زندہ ہوجانے کا معجزہ بھی درست نہیں ، بلکہ وہ بھی مسمر یزم کا عمل تھا ۔(ازالہ اوہام ص302/6)


عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ مسیح عیسیٰ کے ہاتھ سے زندہ ہونے والے مرگئے مگر جو میرے ہاتھ سے جام پئے گا وہ ہر گز نہیں مریگا ۔(ازا لہ اوہام ص2/1)


عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ ابنِ مریم کا ذکر چھوڑو اس سے بہتر ذکر "غلام احمد قادیانی "ہے ۔

(دافع الباءص20)


عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ جو شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں کافر ہے ۔

(بحوالہ :حقیقۃ الوحی ص 163)


عقیدہ : مرزا لکھتا ہے کہ جو ہماری فتح کا قائل نہ ہوگا ،سو سمجھا جائے گا اس کو ولد الحرام (زنا کی اولاد )بننے کا شوق ہے اور وہ حلال زادہ نہیں ۔(معاذاللہ ) (بحوالہ نور الا سلام ص 30)


قارئین !یہ مرزا غلام احمد قادیانی کی خود اپنی کتابوں سے حوالے جات پیش کئے گئے ہیں اس میں کچھ الفاظ یقینا آپکی طبعیت پر ناگوار گزرے ہوں گے لیکن قادیانیوں کے گندے خیالات اور عقائد آپ تک پہنچا نے کےلئے ان کا لکھنا ضروری تھا ساری کی ساری عبارات کفر سے بھرپور ہیں ایسی کئی عبارات لکھنا باقی ہیں لیکن ہاتھ کانپ رہے ہیں کس طرح لکھوں جو لکھا عوام النّاس کی اصلاح کے لئے تھا کیا ایسے لوگ مسلمان کہلانے کے حقدار ہیں ۔


بالآخر علماءاہلسنّت خصو صاً علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی صاحب علیہ الرحمہ ،علامہ عبدالمصطفیٰ الازھری علیہ الرحمہ ،علامہ عبدالستار خاں نیازی صاحب علیہ الرحمہ ،علامہ سیّدشاہ تراب الحق قادری صاحب مدظلہ العالی کی دن رات محنتوں سے حکومتِ پاکستان نے 7ستمبر 1974ءکے مبارک دن قادیانیوں کو غیر مُسلم اقلیت قرار دیا ۔


علماءاہلسنّت کی کوششوں سے پاکستان میں قادیانیت نے اتنا فروغ نہیں پایا مگر باہر ممالک میں یہو د ونصاریٰ کی سر پرستی سے امریکہ ،کینیڈا ،بیلجئیم ،سری لنکا،افریقہ ،لندن ،سوئزر لینڈ جیسے ممالک میں ان کے بڑے بڑے مراکز قائم ہیں۔جو مسلمان کی طرح حلیہ بنا کر ،زبان پرکلمہ بھی ہماری طرح پڑھتے ہیں ،مسجد یں بھی مسلمانوں کی طرح بنا تے ہیں ،مال و دولت اور لڑکیوں کی لالچ دے کر مسلمانوں کا ایمان خرید لیتے ہیں ۔


قادیانی "احمدی گروپ " "لاھوری گروپ " "طاہری گروپ" "فرقہ احمدیہ " "احمدی" یہ سب کے سب قادیانی ہیں ختم نبّوت کے منکر ہیں دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔

No comments:

Post a Comment