visitors

free counters

Sunday 24 July 2011

نہر سویز

 
نہر سویز
 
 
دنیا کی ایسی کوئی آبی شاہراہ پیش نہیں کی جاسکتی جس نے مشرق و مغرب کی تجارت، سیاست اور میل جول پر اتنا گہرا اثر ڈالا ہو، جتنا کہ نہر سویز نے ڈالا، بحیرہ روم کو آبی راستے سے بحیرہ قلزم کے ساتھ ملانے کے منصوبے بہت پرانے تھے اور ان پر عمل بھی ہوتا رہا۔
انیسیوں صدی کے وسط میں ایک فرانسیسی انجینئر ڈی میسپ نے نہر کی اسکیم تیا رکی۔ سعید پاشا خدیو مصر سے لیسپ کے دوستان تعلقات تھے۔ چنانچہ اس نے نہر کے لیے ایک کمپنی بنانے کی تجویز منطور کرالی جس کا سرمایہ بیس کروڑ فرانک رکھا گیا۔
نہر کی تعمیر اور توسیع پر کل اٹھاسی کروڑ اکتالیس لاکھ چھیانوے ہزار فرانک خرچ ہوئے۔ یہ ایک سو ایک میل لمبی ہے اور چوڑائی ایک سو چھیانوے فٹ دس انچ سے کم کہیں نہیں۔ اس کی گہرائی 33 فٹ ہے اس میں سے جہاز گزرنے کا عام وقت گیارہ گھنٹے اور اکتیس منٹ رکھا گیا ہے۔ اس نہر نے یورپ اور جنوبی و مغربی ایشیا کو ایک دوسرے کے بہتر قریب کردیا ہے۔ راس امید کے راستے بہت چکر پڑتا تھا۔
نہر کا سارا انتظام اور نگہداشت مصر کی قومی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

No comments:

Post a Comment