visitors

free counters

Saturday 9 July 2011

روزہ کے اسرار میں


روزہ کے اسرار میں
آنحضرت نے فرمایا {فان الصوم لہ وجاء }[جس شخص کو شادی کرنے کی طاقت نہ ہو تو روزہ اس کے لیے بمنزلہ جفتی ہونے کے ہے] روزہ اعلی درجہ کی نیکی ہے اس سے ملکی قوت بڑھتی ہے اور بیہمی طاقت کمزور ہوتی ہے روح کے چہرہ روشن کرنے کے لیےکوءی قلعی اس سے زیادہ نہیں ہےاور طبیعت کے مغلوب کرنے کی کوءی دوا اس سے زیادہ مفید نہیں ہے اسی واسطے اللہ نے فرمایا ہے الصوم لی و انا اجزی بہ {روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا}روزہ سے قوت بیہمی مضمحل اور کمزور ہوتی ہے۔اتنی ہی خطاءیں دور ہوتی ہیں اور فرشتوں کی حالت سے مشابہت بڑھتی ہے ان کو روزہ دار سے انس و محبت ہو جاتی ہے۔ یہ محبت کا تعلق بیہمت کے ضعیف ہونے کا اثر ہوتا ہے آنحضرت نے فرمایا ہے :روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے اگر روزہ رسمی طور ہو تاہم رسمی امور کے لحاظ سے مفید ہے جب کوءی امت اس کی پابندی کرتی ہے تو ان کے شیاطین کے پاءوں میں زنجیر پڑ جاتی ہے ان کے لیے جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں دوزخ دروازے بند ہو جاتے ہیں
شاہ ولی اللہ،حجتہ اللہ البالغہ،مترجم خلیل احمد،مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور،س۔ن،ص۱۳۵

No comments:

Post a Comment