بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام جتنا غریب آج کےدور میں ہے پہلے کبھی نہ تھاکہیں اسلام سشمن ادارے اور شخصیات اسلام کی ایسی تصویر پیش کر رہے ہیں جس کا اسلام سے دور کا بھی واستہ نہیں ہے تو کہیں مسلمانوں کا کردار اسلام کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ اگر غیر مسلم اسلام کو بدنام کرنے اور اس کی غلط تصویر کشی میں سر فہرست ہیں تو مسلمان بھی اپنے کردار کے ذریعے اسلام کی صحیح تصویر نہیں پیش کر رہے۔آج نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اسلام کی حقیقی تصویر بنی نوع انسان کے سامنے رکھی جاءے کسی مسلم فرد کی کوتاہی اسلام کی کوتاہی نہیں ہے بلکہ اسلام کی لازوال تعلیمات آج بھی اسی طرح تابندہ ہیں جس طرح آج سے چودہ سو سال قبل تھیں اسلام ایک مکمل دین ہے جس نے بنی نوع انسان کی ہر شعبہ زندگی میں رہنماءی کی ہے اور آج بھی اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو دنیا کے تمام مساءل کا حل پیش کر سکتا ہےضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اسلام کو کسی فرد کے حوالہ سے نہ دیکھا جاءے بلکہ اس کی تعلیمات کو سامنے رکھا جاءے اس بلاگ کے زریعے اسلام کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جاءے گی۔
اللہ تعالی سے دعا ہے وہ اس کوشش کو قبول فرماءے اور اس کو ہماری اور تمام لوگوں کیہدایت اور بخشش کا زریعہ بناءے
آمین
No comments:
Post a Comment