visitors

free counters

Wednesday 11 April 2012

اشاریہ سازی کی اہمیت اور اس کی دقتیں

-اشاریہ سازی کی اہمیت اور اس کی دقتیں
ملک نواز احمد اعوان
کتاب : اشاریہ ماہنامہ’ الحق‘ اکوڑہ خٹک موضوع وار اور مصنف و ار اشاریہ مرتب : محمد شاہد حنیف صفحات : 498 قیمت 600 روپی ناشر : موتمر دارالمصنفین، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک خیبر پختون خوا فون نمبر : 0923-630340/0923-630435 ای میل : editor_alhaq@yahoo.com ....٭٭.... کتاب : اشاریہ ماہنامہ’ القاسم‘ نوشہرہ مرتب : محمد شاہد حنیف صفحات : 218 قیمت ناشر : جامعہ ابوہریرہ۔ برانچ پوسٹ آفس۔ خالق آباد ضلع نوشہرہ۔ خیبر پختون خوا ....٭٭٭.... کتاب : اشاریہ ششماہی مجلہ ’علوم القرآن‘ علی گڑھ بھارت مرتب : سمیع الرحمن ۔ محمد شاہدحنیف صفحات : 40 قیمت 60 روپی ناشر : الاشراق پبلی کیشنز لاہور ملنے کا پتہ : کتاب سرائے ۔اردو بازار۔ لاہور فضلی سنز ، اردو بازار کراچی جناب محمد شاہد حنیف صاحب کو اللہ پاک نے اشاریہ ترتیب دینے کی خصوصی صلاحیت عطا کی ہے۔ انہوں نے بہت سے مجلات کے اشاریے ترتیب دیے ہیں۔ موصوف انچارج شعبہ رسائل و جرائد ماہنامہ ’محدث‘ ماڈل ٹاون لاہور ہیں۔ انہوں نے جن رسائل کے اشاریے تیار کیے ہیں وہ درج ذیل ہیں: ماہنامہ محدث لاہور کا 40 سالہ اشاریہ [مجلس التحقیق الاسلامی، 99 جے ماڈل ٹاون لاہور]، ماہنامہ ترجمان القرآن لاہور کا 75 سالہ اشاریہ [ادارہ ترجمان القرآن، منصورہ لاہور]، ماہنامہ الحق اکوڑہ خٹک کا 45 سالہ اشاریہ [دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک، پشاور]، ماہنامہ القاسم نوشہرہ کا 13 سالہ اشاریہ [القاسم اکیڈمی خالق آباد، نوشہرہ، پشاور]، مجلہ الثقافة الاسلامیہ کراچی یونیورسٹی کا 20 سالہ اشاریہ [شیخ زائد اسلامک سینٹر، کراچی یونیورسٹی، کراچی]، ماہنامہ حق چار یارؓ لاہور کا 22 سالہ اشاریہ [ماہنامہ حق چار، اچھرہ، لاہور]، ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ کا 15 سالہ اشاریہ [الشریعہ اکادمی، شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ]، ماہنامہ میثاق لاہور کا 45 سالہ اشاریہ [قرآن اکیڈمی، ماڈل ٹاون، لاہور]، ماہنامہ حکمت ِ قرآن لاہور کا 28 سالہ اشاریہ [قرآن اکیڈمی، ماڈل ٹاون لاہور]، ماہنامہ فقہ اسلامی کراچی کا 10 سالہ اشاریہ [اسلامک فقہ اکیڈمی، کراچی]، سہ ماہی پیغام آشنا اسلام آباد کا 10 سالہ اشاریہ [ایران، پاکستان کلچرل کونسل، اسلام آباد]، سہ ماہی اقبال ریویو حیدرآباد کا اشاریہ [اقبال اکیڈمی، حیدرآباد، انڈیا]، سہ ماہی اقبالیات لاہور کا 50 سالہ اشاریہ [اقبال اکادمی پاکستان، ایوانِ اقبال، لاہور]، سہ ماہی ادبیات اسلام آباد کا 23 سالہ اشاریہ [اکادمی ادبیات پاکستان، پطرس بخاری روڈ، اسلام آباد]، سہ ماہی صحیفہ لاہور کا 50 سالہ اشاریہ [مجلس ترقی ادب، لاہور] .... مزید چند اشاریی: قرآن و علوم قرآن، حدیث، سیرت، اجتہاد، امام شاہ ولی اللہؒ، امام الہند ابوالکلام آزادؒ .... و دیگر اہم موضوعات پر مبنی وضاحتی کتابیات کے علاوہ پاکستان کی 10 یونیورسٹیوں کے 25 علمی مجلات کا مشترکہ موضوع وار اور مصنف وار اشاریہ۔ اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے اور بڑا اہم علمی کام ہے۔“ ڈاکٹر سفیر اختر صاحب اشاریوں کے متعلق لکھتے ہیں: ”میں ذاتی طور پر کتابیات، اشاریہ سازی اور ان سے ملتے جلتے کاموں کو ”سبیل“ سمجھتا ہوں۔ تپتی دھوپ میں راہ گیر راستے پر ”سبیل“ سے پیاس بجھاتا، تازہ دم ہوتا اور دعا دیتا آگے بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح اشاریہ اور کتابیات مستقبل کے محققین، ادبی مو ¿رخین، ناقدین اور تھیسس قلم بند کرنے والے طالب علموں کے لیے بھی سبیل کا کام کرتے ہوئے علمی تشنگی دور کرتی ہے۔“ پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف ظفر صاحب ڈائریکٹر سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اشاریہ اور اشاریہ سازی کے عنوان سے لکھتے ہیں: ”کسی کتاب یا رسالے کی فہرست ِمشتملات اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس کتاب یا رسالے کے اندر فلاں مصنف کا لکھا ہوا فلاں مضمون فلاں صفحہ سے شروع ہوتا ہے۔ گویا یہ فہرست اس کتاب کے بارے میں جملہ معلومات کو مختصر ترین الفاظ میں بیان کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ بہت ساری کتابوں اور رسائل کی سیکڑوں مجلدات کے مشتملات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے بھی یقینا کوئی طریقہ ایسا ہونا چاہیے تھا جس کے ذریعے یہ آگاہی ممکن ہوسکتی۔ اسی ضرورت کے پیش نظر اہلِ تحقیق نے رسائل کی اشاریہ سازی اور موضوعات کی کتابیات سازی کا طریقہ وضع کیا۔ چونکہ یہ ایک مشکل امر کو آسان تر بنانے کی کوشش تھی لہٰذا ہر محقق نے اپنے اپنے انداز میں اس کو مرتب کیا۔ یہ سبھی کام اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں، لیکن نئے سے نئے اور آسان سے آسان تر کی تلاش کا سفر نہ کبھی رکا ہے نہ رک سکتا ہے۔ اس کام کا خاص ذوق رکھنے والے نوجوان محقق محمد شاہد حنیف صاحب نے اس میدان میں اہلِ علم کے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ ان کا یہ عزم ہی انہیں قدیم سے قدیم رسائل کی تلاش و حصول کے لیے بے تاب رکھتا ہے۔ یہ کام جس قدر عام محققین کے لیے بے رغبتی کا باعث ہوتا ہی، محمد شاہد حنیف کے لیے اسی قدر مرغوب و محبوب دکھائی دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس حوالے سے ان کو خصوصی مہارت سے نوازا ہے۔ پاکستان میں غالباً وہ واحد فرد ہیں جو اشاریہ سازی و کتابیات سازی کے حوالے سے ایک ٹیم کے سربراہ بھی ہیں، اور ان کی نگرانی میں ان کے ساتھی بہت سے رسائل و موضوعات کے اشاریے مرتب کرکے اہلِ علم و تحقیق سے دادِ تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ پاک و ہند کے بہت سے قدم و جدید رسائل کو وہ عوامی استفادے کی غرض سے جلدوں کی صورت میں جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رسائل سے متعلق اس کام کو مکمل کرکے طلب گار اہلِ تحقیق تک پہنچانے میں ان کی لگن اور تڑپ قابل دید ہے۔ اشاریہ سازی ایک خاصا مشکل اور دقت طلب کام ہی، لیکن انہوں نے بہت زیادہ محنت کرکے برصغیر کے اہم اشاریے تیار کرکے شائع کرائے ہیں۔ ان کے مرتب کردہ کئی اشاریے دیکھنے کا اتفاق ہوا، جس سے ان کی لگن اور محنت کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔ بلاشبہ اس سے قبل مختلف افراد کے طبع شدہ و بطور مقالہ مرتب کردہ بہت سے اشاریے چیک بھی کیے ہیں لیکن جو اسلوب، طریقہ کار اور آسانی سے استفادہ کی سہولت ان کے مرتب کردہ اشاریوں میں ہے وہ کہیں دکھائی نہیں دی۔ ان کے اشاریوں سے متعلقہ موضوع تک پہنچنا نہایت آسان ہی، جو کہ صرف ان اشاریوں کا ہی خاصہ ہے۔ بطور مثال ان کا مرتب کردہ ماہنامہ الحق کا اشاریہ جو کہ 45 سال پر محیط ہی، اس کے موضوعات کی تعداد 400 سے زائد ہی، جس سے محققین کو اپنے مطلوبہ موضوع کے بارے میںکوئی چیز تلاش کرنے میں بہت زیادہ سہولت ہوتی ہے۔ مزید برآں انہوں نے استفادے کے دائرے کو وسیع تر کرنے کی غرض سے کئی ایسے طریقے وضع کیے ہیں جن سے کسی رسالے کے مندرجات اور کسی مصنف کی نگارشات و تخلیقات سے استفادہ بہت آسان ہوجاتا ہے۔“ ششماہی علوم القرآن کے اشاریے کی فہرست ِموضوعات درج ذیل ہی: حفاظت و کتابتِ قرآن، اعجازِ قرآن و نظم قرآن، تراجم قرآن [مقالات]، تراجم قرآن [اطلاعات/ خبریں]، تفسیر قرآن: اصول و ارتقائ، تفاسیرِ قرآن: تعارف/تنقید /تاریخ، تفسیر تدبرِ قرآن، تفسیر تفہیم القرآن، فہم قرآن، لغات القرآن، تجوید و قرا ¿ت، ایمانیات، قصص القرآن، سائنس و فلسفہ اور قرآن، دیگر سماوی کتب، انسائیکلو پیڈیاز، قدیم ونایاب نسخے اور مخطوطات، قانون و قضا، تعلیم و تربیت اور معاشرتی نظام، معاشیات، عصر حاضر کے مسائل اور قرآن، مغرب اور قرآن، تذکری، سوانح و خدماتِ قرآن، مولانا حمید الدین فراہی، مولانا امین احسن اصلاحی، اشاریے / کتابیات/ فہارس، قرآنیاتی علمی مجلات، ادارہ علوم القرآن و مجلہ علوم القرآن، شاہ فہد قرآن کمپلیکس، ادارے [متفرق]، سیمینار/ کانفرنسیں/ رپورتاژ، متفرقات، متفرق خبریں، مصنف وار اشاریہ۔ اسی طرح ماہنامہ ’القاسم‘ کے چودہ سال میں شائع ہونے والے چھ سو مصنّفین کے دو ہزار سے زائد مقالات و نگارشات اور ایک ہزار کے قریب کتابوں پر تبصروں کا ایک سو موضوعات پر محیط اشاریہ ہی، جن میں قرآن و علوم قرآن، حدیث و علوم حدیث، ایمان و عقائد، فقہ و اجتہاد، عبادات، تعلیم و تعلم اور مدارس، شعر و ادب، اسلام اور سیاست، اسلام اور اقتصادیات، اسلام کا نظام عدل، طب و سائنس، اسلام اور مغرب، عالم اسلام اور عالم مغرب، تقابل فِرق و ادیان، سِیَر و سوانح تاریخ، ادارے / جماعتیں، صحافت اور رسائل و جرائد، متفرقات وغیرہ کے موضوعات شامل ہیں۔ مولانا عبدالقیوم حقانی کی نگرانی میں ماہنامہ” القاسم“ پابندی سے ہر ماہ شائع ہوتا ہے۔ ”الحق“ ماہوار رسالہ ہے اور موجودہ خیبر پختون خوا سے شائع ہونے والے دینی اور علمی رسائل میں سرفہرست ہی، بلکہ پاکستان میں چھپنے والے مجلات میں اہم مقام کا حامل ہے۔ ماہنامہ الحق کے 45 سال میں شائع ہونے والے 488 شماروں کے 33564 صفحات میں 1500 مصنفین کے 9000 مقالات و نگارشات اور 1000 کے قریب کتابوں پر تبصرے کا 325 موضوعات پر مشتمل اشاریہ وجود میں آگیا ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے۔ ان اشاریوں میں بعض جگہ اغلاط رہ گئی ہے۔ امید ہے دوسری اشاعت میں درست کر دی جائیں گی۔ ان کتابوں پر نظرثانی جناب سمیع الرحمن صاحب نے کی ہے۔
http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=15&newsid=64879